the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی : منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے بدھ کو کہا کہ ایک ساتھ تین طلاق کی روایت کی کچھ حلقوں کی طرف سے غیر اسلامی تشریح کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اسلام کے عدم مساوات کا مذہب نہیں ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تین طلاق کی روایت کی غلط طریقے سے تشریح کی جا رہی ہے ، کیونکہ ایک مرتبہ میں تین طلاق کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ اس مسئلے پر نریندر مودی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ سے اس روایت کو ختم کرنے کی درخواست کے معاملے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے نجمہ نے کہا کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے ، جہاں میں مثبت یا منفی جواب دے سکوں کہ میں مرکز کے رخ سے متفق ہوں یا نہیں ۔ میں نے اس مسئلے پر صرف اپنے خیالات اور جو میں محسوس کر رہی ہوں اسے



ظاہر کر سکتی ہوں
تعدد ازدواج کی روایت کو ختم کرنے کے بارے میں نجمہ نے کہا کہ لوگوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور اسلام کے نام پر کی جانے والی کوئی بھی ناانصافی صحیح نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اسلامی ممالک نے اسلام کی صحیح تشریح کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور پیغمبر اسلام نے کہا ہے کہ جنہوں نے انسان کے ساتھ ناانصافی کی ، وہ ٹھیک سے مذہب پر عمل نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ جو اسلام کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور خواتین سے اس طرح برتاؤ نہیں کر رہے ہیں ، وہ غلط ہیں ۔ میں جو کہتی ہوں اس میں یقین رکھتی ہوں ۔ یہاں تک کہ ایک خاتون بھی بے رحمی ، ظلم اور دیگر حالات میں شادی توڑنے کا مطالبہ کر سکتی ہے ، لیکن اس بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.